ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کارپوریٹ امور کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی کے بنسل نے خود کشی کی 

کارپوریٹ امور کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی کے بنسل نے خود کشی کی 

Tue, 27 Sep 2016 18:27:49    S.O. News Service

نئی دہلی، 27؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )کارپوریٹ امور کے سابق ڈائریکٹر جنرل بی کے بنسل نے مشرقی دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر اپنے بیٹے کے ساتھ مبینہ طور پر خود کشی کر لی ہے۔بنسل کے خلاف بدعنوانی کے ایک معاملے میں سی بی آئی کی جانچ چل رہی تھی۔تقریبا دو ماہ پہلے ہی بنسل کی بیوی اور بیٹی نے نیل کنٹھ اپارٹمنٹس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی تھی۔دونوں نے الگ الگ سوسائڈ نوٹ چھوڑے تھے، جن میں کہا گیا تھا کہ سی بی آئی کی چھاپہ ماری سے بھاری بدنامی ہوئی ہے اور وہ اس کے بعد زندہ رہنا نہیں چاہتیں۔تاہم انہوں نے اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ بنسل اور ان کا بیٹا آج اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے۔کارپوریٹ امور کی وزارت میں ایڈیشنل سکریٹری سطح کے افسر بنسل کو ایک مشہور دوا ساز کمپنی سے مبینہ طور پر رشوت لینے کے الزام میں سی بی آئی نے 16؍جولائی کو گرفتار کیا تھا۔اس معاملے کے سلسلے میں سی بی آئی نے 8 مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ایجنسی نے اس چھاپے ماری کے دوران نقد رقم برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔بنسل کو بعد میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن پھر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔


Share: